دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر برطانوی حکومت اپنے کرکٹ بورڈ سے ناراض



فیصلے سے پاک برطانیہ تعلقات متاثر ہوئے ہیں، برطانوی وزراء برہم



دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر برطانوی وزراء انگلش کرکٹ بورڈ سے ناراض ہیں۔

برطانوی اخبار ”دی ٹائمز“ کی رپورٹ کے مطابق برطانوی حکام نے ای سی بی کو شیڈول کے مطابق سیریز کھیلنے کیلیے کہا تھا، دورہ منسوخ کرنے پر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور دیگر وزرا ناراض ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ نے پلیئرز یونین کے دباؤ میں آکر دورہ پاکستان منسوخ کیا کیونکہ وہ مختصر دورہ کے لیے کھلاڑیوں سے لڑائی نہیں چاہتا تھا۔ دوسری جانب برطانوی وزراء نے موقف اختیار کیا کہ اس فیصلے سے پاک برطانیہ تعلقات متاثر ہوئے ہیں۔

 

Comments